26 مارچ، 2017، 1:32 PM
News ID: 3438274
T T
0 Persons
یمن حملوں کے پیچھے امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست ہیں: انصاراللہ رہنما

تہران - ارنا - یمن کی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب براہ راست یمن پر جارحیت میں ملوث ہے جبکہ امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست ان حملوں کے پیچھے ہیں.

يمني نيوز چينل المسيرہ كے مطابق، ان خيالات كا اظہار 'عبدالملك الحوثي' نے يمن پر سعودي جارحيت كے دو سال گزرنے كے موقع پر ايك گفتگو ميں كيا.

انہوں نے كہا كہ امريكہ يمن پر جارحيت كرنے والوں كا مساٹر مائنڈ اور ناجائز صہيوني رياست ان كي دھڑكن ہے جبكہ سعودي عرب اس جارحيت كي اصل جڑ ہے.

سعودي جارحيت كے خلاف يمني عوام كي مزاحمت كو سراہتے ہوئے انہوں نے مزيد كہا كہ يمني قوم كي عظيم مزاحمت اور جذبہ قرباني كو سراہتے ہيں جنہوں نے اپني بے مثال پائيداري كا مظاہرہ كرہي ہے.

عبدالملك الحوثي نے كہا كہ سعودي عرب اور اس كے اتحاديوں كي وسيع پيمانے پر جارحانہ كارروائياں بھي اس عظيم قوم كي مزاحمت كي بنيادوں كو متزلزل نہيں كرسكتيں.

انہوں نے بتايا كہ ان حملوں اور بربريت نے يمني عوام كے تمام قومي وسائل اور اثاثوں كو نشانہ بنا ديا ہے جبكہ ان غيرانساني جارحيت ميں نہتے عوام، بچے، عورتيں اور بوڑھے بھي مارے جا رہے ہيں.

انصاراللہ كے رہنما نے كہا كہ امريكہ خطے ميں افراتفري پھيلانے كي سازش كر رہاہے اور دوسري طرف ناجائز صہيوني رياست اور سعودي عرب كے درميان قريبي دوستانہ تعلقات قائم ہوئے ہيں اور اسرائيل اور متحدہ عرب امارات كے درميان بھي ہم آہنگي نظر آرہي ہے.

انہوں نے كہا كہ سعودي عرب مصر كو تنھا كرنے پر اتر آيا ہے اور اس ملك كے خلاف ناروا سلوك كر رہا ہے جبكہ سعودي اور اماراتي حكمران اسرائيل كے ايما اور مفادات كي خاطر كام كررہے ہيں.

عبدالملك الحوثي نے اس بات پر زور ديا كہ يمني عوام نے شكست تسليم كي ہے اور نہ ہوں گے اور وہ اپنے ملك كو منافقين، جارحيت كرنے والے عناصر اور ملك دشمنوں سے پاك كر كے ہي دم ليں گے.



274**